ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دس ہزار شامیوں کا مشرقی حلب سے فرار

دس ہزار شامیوں کا مشرقی حلب سے فرار

Tue, 29 Nov 2016 11:08:50    S.O. News Service

دمشق،28؍نومبر(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ایک مانیٹرنگ گروپ نے دعوی کیا ہے کہ جنگ سے متاثر ہو کر تقریباً دس ہزار افراد مشرقی حلب سے شامی حکومت کے زیر کنڑول علاقوں کی جانب فرار ہوِ گئے ہیں۔ ان میں بعض لوگ کردوں کے زیر نگیں الشیخ مقصود کالونی کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔مانیٹرنگ گروپ کے مطابق "تقریباً دس ہزار شہری مشرقی حلب سے ہفتہ اور اتوار کی درمیان شب فرار ہوئے۔فرار ہونے والے 6ہزار افراد الشیخ مقصود کالونی کی سمت روانہ ہوئے جبکہ دیگر حلب کی جانب شامی حکومت کے زیر نگین علاقوں کی جانب گئے ہیں۔شامی فوج اتوار کے روز سے الصاخور اور الحیدریہ کالونیوں کے اردگرد شدید لڑائی میں مصروف ہے۔ ان جھڑپوں کے ساتھ شامی فوج متاثرہ علاقوں پر گولا باری اور فضائی حملے بھی مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔مانیٹرنگ گروپ نے دعوی کیا ہے کہ ہفتہ کے روز شہر کی مشرقی کالونیوں پر فضائی حملوں اور بمباری میں کم سے کم 18عام شہری ہلاک ہوئے جبکہ مختلف گروپوں کی مغربی حلب پر بمباری کی زد میں آ کر چار افراد ہلاک اور دسیوں دوسرے زخمی ہوئے۔شامی فوج کی بمباری کا نشانہ بننے والے ھنانو رہائشی کمپلیکس کی جانب سے الصاخور کالونی کی سمت پیش قدمی کے بعد حلب کی مشرقی کالونیاں دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہیں کیونکہ اس سے شمالی علاقہ اپنے جنوب سے مکمل طور پر کٹ گیا ہے۔انسانی حقوق آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ شامی فوج الصاخور کالونی اور سلیمان الحلبی کالونیوں سے تقریبا ڈیڑھ کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔دفاعی ماہرین خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ حلب کی لڑائی فیصلہ کن ثابت ہو گی اور اس کے نتیجے میں پانچ برسوں سے جاری لڑائی کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ اس جنگ میں ابتک تین لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


Share: